خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کی تلاش
-
خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے مختلف علاقوں میں سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اس شعبہ میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جن کے نتیجہ میں 9 ٹریلین مکعب فٹ گیس اور 50 کروڑ بیرل سے زائد تیل کے ممکنہ ذخائر کی تلاش میں مدد ملے گی۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع
کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور مول کمپنیوں نے 2001ءسے 2016ءکے دوران 8 کروڑ 99 لاکھ 98 ہزار 250 بیرل خام تیل اور 87,217,244 ایم ایم سی ایف ڈی کی پیداوار چندا، نشپا، میلہ، شیخان اور ہنگو سمیت مختلف آئل فیلڈز سے حاصل کی ہے9 ٹریلین مکعب فٹ گیس اور تیل کی تلاش کیلئے سرگرمیاں ٹن رھی-
تیز کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں ایک مو¿ثر حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس عرصہ کے دوران او جی ڈی سی ایل نے چندا ضلع کوہاٹ کی فیلڈ سے ایک کروڑ 55 لاکھ 67 ہزار 543 بیرل یومیہ خام تیل اور 29,626,201 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 43 ہزار 671 میٹرک ٹن ایل پی جی کی
پیداوار حاصل کی ہے۔ کمپنی کو نشپا فیلڈ سے 3 کروڑ 8 لاکھ 47 ہزار 733 بیرل خام تیل اور 114, 656, 724 ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ کوہاٹ کے علاقہ شکردرہ میں میلہ فیلڈ سے ایک کروڑ 32 لاکھ 69 ہزار 684 بیرل خام تیل اور 44,154,422 ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس کی پیداوار حاصل کی گئی ہے۔ مول پاکستان نے تقریباً 735,048 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 3 لاکھ 5 ہزار 796 بیرل یومیہ خام تیل اور 2 لاکھ 23 ہزار 340 میٹرک ایل پی جی کی پیداوار حاصل کی ہے۔ کمپنی کو ضلع کرک سے 2 کروڑ 23 لاکھ 37 ہزار 261 بیرل یومیہ خام تیل، 511,087 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور ایک لاکھ 61 ہزار 430 میٹرک ٹن ایل پی جی جبکہ ضلع کوہاٹ سے 110,681 ایم
ایفُ ایم سی ایف ڈی گیس، 4 کروڑ 29 لاکھ 87 ہزار 5 بیرل یومیہ تیل اور 34 ہزار 416 میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ ضلع ہنگو میں مول کمپنی کی گیس کی پیداوار 113,280 ایم ایم سی ڈی، خام تیل کی پیداوار 36 لاکھ 69 ہزار 830 بیرل یومیہ اور ایل پی جی کی پیداوار 27 ہزار 494 میٹرک ٹن رھی-


100% Off on Your FEE Join US! Ask Me How?


