Recent Topics


ڈپٹی کمشنر(گوجرانوالہ) نائلہ باقر نے روٹری انٹر نیشنل اور محکمہ صحت کے تعاون سے شالیمار ٹاؤن میں قائم کیے گئے حفاظتی ٹیکوں کے مرکز کا افتتاح کردیا



  • ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے روٹری انٹر نیشنل اور محکمہ صحت کے تعاون سے شالیمار ٹاؤن میں قائم کیے گئے حفاظتی ٹیکوں کے مرکز کا افتتاح کردیا۔ اس موقعہ پر تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ کو مزید بہتر بنا کر شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے شعبہ میں روٹری انٹرنیشنل کی خدمات قابل تقلید اور قابل ستائش ہیں، پولیو کی روک تھام، حفاظتی ٹیکوں،پولیو مہمات کے لیے لاجسٹک سپورٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے حفاظتی ٹیکوں کے نئے مرکز کے قیام کو سراہا اور کہا کہ اس کی بھر پور تشہیر کی جائے تا کہ قریبی علاقوں کے شہری اس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے بچوں کو بھر وقت حفاظتی ٹیکہ جات لگوا سکیں۔انہوں نے ضلعی گورنر ساجد بھٹی سے کہا کہ شہریوں کی آگاہی کے لیے ایڈز اور ایچ آئی وی کی محکمہ صحت اور سول سوسائٹی سے مل کر آگاہی مہم چلائی جائے اور اس سلسلہ میں سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے جہاں شہریوں کو مفت سکریننگ کی سہولیات میسر ہوں۔
    012e45dd-6934-4610-8d9e-51fc04120c73-image.png

    تقریب کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے روٹری انٹرنیشنل کے ضلعی گورنر ساجد بھٹی نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے اور انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ اور ان کا ادارہ فلاح عامہ کے منصوبوں میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کے لیے دستیاب وسائل پورے طریقے سے بروئے کار لائیں جائے گے تاکہ گوجرانوالہ ضلع کو مستقبل میں پولیو فری رکھا جا سکے۔انہوں نے روٹری انٹرنیشنل کی طرف سے انسداد پولیوکی ٹرانزٹ ٹیموں کے لیے ایک سو ویکسئن کیرئیر باکس عطیہ کیے۔انہوں نے کہا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر صحت اور تعلیم کے شعبہ کو بہتر بنانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے اور جلد محکمہ صحت سے مل کر ایڈز سے بچاؤ کے لیے آگاہی مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    تقریب میں فیصل مغل (صدر)شالیمار ٹاؤن،ممبران اور روٹری انٹرنیشنل کے عہدیداران شریک تھے۔



Hello Cyberians, We are hiring Global Moderator. Cheers!
Contact Us!
How to allow Copy Quiz VU! Download Chrome Extension!

Online Users

  • 1
  • 1
  • 1
  • 1
  • 1
  • 1
  • 1

0
Online

64
Users

420
Topics

1.2k
Posts

About Us!

Cyberian offers practice exercises, Learning videos, and a Virtual learning dashboard that empower learners to study at their home pace in and outside of the classroom. We tackle math, science, computer programming, Bio, management sciences, history, art history, economics, and more. Our math missions guide learners from kindergarten to calculus using state-of-the-art, adaptive technology that identifies strengths and learning gaps. We've also partnered with institutions like VU, AIOU, Academy of Sciences, and MIT to offer specialised content.
Cyberian Mobile App

Suggested Topics

  • 1
  • 1
  • 1
  • 1
  • 1
  • 1
  • 1
  • 1
| |