New pakistan form registration available on nadra website

وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ’’ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ‘‘کا رجسٹریشن فارم جاری کر دیا ہے، جو نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

پہلے مرحلے میں سات اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں سکھر، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔

رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں جو تمام معلومات درج کرنے کے بعد 22اکتوبر سے 21دسمبر 2018ءتک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں مبلغ 250 روپے رجسٹریشن فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

نادرا کی ویب سائٹ پر دستیاب نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے فارم پر درج تفصیلات کے مطابق فارم سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر گھروں کے ڈیزائن، قیمت اور جگہ کا تعین کیا جائے گا۔

ہاؤسنگ پروگرام میں ان لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جن کے پاس پاکستان میں اپنی ملکیت میں کوئی گھر نہیں ہے جبکہ ایک خاندان میں سے صرف ایک فرد ہی اس اسکیم میں درخوست دینے کا اہل ہے۔


Advertisements

اہم ہدایات

    • ایک خاندان (خاوند، بیوی اور بچے) میں سے صرف ایک فرد ہی اس اسکیم میں درخواست دینے کا اہل ہے-
    • ان لوگوں کو ترجیح دی جاۓ گی جن کے پاس پاکستان میں اپنی ملکیت میں کوئ گھر نہ ہو-
    • فارم میں تفصیلات واضح طور پر تحریر کریں- فارم ۲۲ اکتوبر ، ۲۰۱۸ سے ۲۱ دسمبر ، ۲۰۱۸ تک منتخب سات اضلاع میں مختص کردہ ضلعی ہاوَسنگ پروگرام آفس میں بمع ۲۵۰/- روپے (ریجسٹریشن فیس) جمع کرواۓ جا سکتے ہیں-
    • ریجسٹریشن فارم کی کوئ قیمت نہیں ہے – فارم کی فوٹو کاپی بھی قابلِ قبول ہے-

You can download registration form for Naya Pakistan Housing Program by clicking link below:

آپ ذیل لنک پر کلک کرکے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے لئے
رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں

Naya Pakistan Housing Program


 

Tags:
0 Comments

Leave a reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

©2018 Cyberian.pk

 
or

Log in with your credentials

or    

Forgot your details?

or

Create Account