Advertisements
Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

Image caption

سلمان بادینی بدھ کی شب کوئٹہ شہر کے علاقے کلی الماس میں اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مارے گئے

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں ہلاک ہونے والے سلمان بادینی کے بارے میں سات روز قبل کوئٹہ سے شائع ہونے والے اخبارات میں اشتہار دیا گیا تھا۔

اس اشتہار میں سلمان بادینی سمیت سات افراد کی گرفتاری میں عوام سے تعاون کی درخواست کی گئی تھی جن کا سرکاری حکام کے مطابق مذہبی شدت پسند تنظیموں سے تعلق ہے۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ سلمان بادینی کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ تھے۔

تاہم لشکر جھنگوی العالمی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلمان بادینی کا لشکر جھنگوی سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں بلکہ سلمان کا تعلق داعش خراسان سے تھا۔سلمان بادینی بدھ کی شب کوئٹہ شہر کے علاقے کلی الماس میں اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مارے گئے تھے۔

اس بارے میں مزید پڑھیے

لشکرِ جھنگوی کے خلاف کارروائی کے دوران کرنل ہلاک

بلوچستان: خاران میں مسلح افراد کے حملے میں چھ افراد ہلاک

’جن پر قتل کا الزام ہے وہ جلسے کرتے پھر رہے ہیں‘

تصویر کے کاپی رائٹ
ISPR

Image caption

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلیجنس کے کرنل سہیل عابد ہلاک اور چار اہلکار زخمی ہوگئے تھے

سلمان احمد بادینی عرف عابد کی تصویر ان سات افراد کے ساتھ نو مئی کو اس اشتہار میں شامل تھی جو کہ ان افراد کی گرفتاری کے لیے کوئٹہ سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت اخبارات میں شائع ہوا تھا۔

اس اشتہار میں ان کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

ان کے بارے میں چند ماہ قبل کوئٹہ میں بھی اشتہارات شائع کیے گئے تھے۔

کوئٹہ میں سکیورٹی سے متعلق ادارے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سلمان بادینی ’ہر وقت خود کش جیکٹ پہنے رکھتا تھا‘۔

سکیورٹی اہلکار کے مطابق وہ کوئٹہ شہر کا رہائشی تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی زیر تعلیم رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ان کے نام سے جو اکاؤنٹ ہے اس کے مطابق وہ آٹھ مئی سنہ 1995 کو پیدا ہوئے۔

اگرچہ سکیورٹی سے متعلق اداروں کا یہ کہنا ہے کہ وہ کالعدم لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ تھے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کالعدم تنظیم کے اس عہدے پر وہ کب فائز ہوئے۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
Advertisements
0 Comments

Leave a reply

©2018 Cyberian.pk

 
or

Log in with your credentials

or    

Forgot your details?

or

Create Account