پاکستان

کشمیر: وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے تین افراد ڈوب گئے، متعدد لاپتہ

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

تصویر کے کاپی رائٹ
AURENGZEB

Image caption

جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اُس وقت پل پر دو درجن سے زائد سیاح موجود تھے

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں وادی نیلم میں جاگراں نالے کو عبور کرنے والا پل ٹوٹنے سے متعدد سیاح نالے میں گر گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے جبکہ تین افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار کو یہ حادثہ وادی نیلم کے علاقے کنڈل شاہی میں اُس وقت پیش آیا، جب سیاحوں کی بڑی تعداد جاگراں نالہ کو پیدل عبور کرنے والے پل پر چڑھ کر سلفیاں لے رہے تھے کہ اچانک پل ٹوٹ گیا۔ مری: چیئر لفٹ گرنے سے 10 افراد ہلاکصحافی اورنگزیب جرال کا کہنا کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اُس وقت پل پر دو درجن سے زائد سیاح موجود تھے جبکہ اس پیدل چلنے والے اس پل پر ایک وقت میں پانچ سے سات افراد ہی جا سکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ پل ٹوٹنے کی وجہ سے اُس پر موجود کئی سیاح نالے میں گر گئے اور اب تک پانی میں بہہ جانے والے افراد میں چھ کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ 17 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے تین افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد نالے میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ابھی اس بارے میں مزید معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
Advertisements
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Close