Advertisements
Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

تصویر کے کاپی رائٹ
AURENGZEB JARRAL

Image caption

جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اُس وقت پل پر دو درجن سے زائد سیاح موجود تھے

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں وادی نیلم میں جاگراں نالے کو عبور کرنے والا پل ٹوٹنے سے متعدد سیاح نالے میں گر گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے جبکہ پانچ افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار کو یہ حادثہ وادی نیلم کے علاقے کنڈل شاہی میں اُس وقت پیش آیا، جب سیاحوں کی بڑی تعداد جاگراں نالہ کو پیدل عبور کرنے والے پل پر چڑھ کر سلفیاں لے رہی تھی کہ اچانک پل ٹوٹ گیا۔ مری: چیئر لفٹ گرنے سے 10 افراد ہلاکصحافی اورنگزیب جرال کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اُس وقت پل پر دو درجن سے زائد سیاح موجود تھے جبکہ اس پیدل چلنے والے پل پر ایک وقت میں پانچ سے سات افراد تک ہی جا سکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ پل ٹوٹنے کی وجہ سے اُس پر موجود کئی سیاح نالے میں گر گئے اور اب تک پانی میں بہہ جانے والے افراد میں چھ کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ 15 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے پانچ افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔فیصل آباد کے ایک نجی کالج کے ڈائریکٹر جنید سبحانی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے کالج کے 66 طالب علم اور عملے کے چار ارکان کشمیر گئے تھے، ان میں تین طالب علم ہلاک ہوئے ہیں اور دو لاپتہ ہیں جبکہ باقی محفوظ ہیں۔ اس حادثے سے متاثرہ افراد میں ساہیوال اور لاہور کے نجی کالجوں کے طالب علم بھی شامل ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ
AURENGZEB JARRAL

Image caption

حکام کے مطابق دریا میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے لاپتہ ہونے والے طلبا کی تلاش کے کام میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں

ادھر پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی حکومت کی جانب سے اس واقعے سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے مظفر آباد میں ایک کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد نالے میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور دیگر حکام امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق دریا میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے لاپتہ ہونے والے طلبا کی تلاش کے کام میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
Advertisements
0 Comments

Leave a reply

©2018 Cyberian.pk

 
or

Log in with your credentials

or    

Forgot your details?

or

Create Account