Advertisements
پاکستان

پی ٹی ایم کا سوات میں جلسہ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

Image caption

یہ جلسہ سوات کی تحصیل کبل کے ایک میدان میں منعقد کیا جا رہا ہے

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں پشتون تحفظ موومنٹ کا جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے جس کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ جلسہ سوات کی تحصیل کبل کے ایک میدان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔سوات میں بی بی سی پشتو کے نامہ نگار اظہار اللہ کے مطابق جلسے کی تیاریاں جاری ہیں اور اس میں شرکت کے لیے مختلف علاقوں سے ریلیاں پہنچ رہی ہیں۔ جلسے میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شرکت کر رہی ہیں جنھوں نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے جن پر مبینہ طور پر ان کے لاپتہ ہونے والے عزیز ق اقارب کی تصاویر اور تفصیل درج ہیں۔ اسی بارے میں پڑھیں!’کہا جاتا تھا ایسی باتیں آپ کو صرف موت دے سکتی ہیں‘’مشران محبت سے بات کرتے تھے تو کوئی نہیں سنتا تھا‘’منظور پشتین ہمارا اپنا بچہ ہے، ہم انھیں سنیں گے‘ایڈیشنل ایس پی سوات خان خلیل نے کو بتایا کہ جلسے کی سکیورٹی کے لیے پانچ ڈی ایس پیز اور سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ خواتین کی چیکنگ کے لیے دس خواتین پولیس اہلکار بھی فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ کبل تحصیل میں جلسے کے مقام پر داخلے کے لیے سکیورٹی واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔ جبکہ داخلی دروازوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ پی ٹی ایم کے اراکین بھی شرکا کی سکیورٹی میں معاونت کر رہے ہیں۔ نامہ نگار کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما سید عالم محسود سے دعویٰ کیا ہے کہ درگئی انتظامیہ نے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والی گاڑیوں کو روکا جا رہا ہے۔

Image caption

جلسے میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شرکت کر رہی ہیں

خیال رہے کہ سوات کی تحصیل کبل کا علاقہ چند سال پہلے تک شدت پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ تاہم فوجی آپریشن کے بعد اس علاقے کو شدت پسندوں سے خالی کروالیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پشاور میں صحافیوں کے ایک گروپ کو بریفنگ دیتے ہوئے کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے کہا کہ ’منظور پشتین کے بعض مطالبات جائز ہیں اور ان کے تمام جائز مطالبات آئین اور قانون کی روشنی میں حل کیے جا رہے ہیں‘۔اس سے قبل پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے گذشتہ اتوار کو لاہور میں جلسے سے خطاب میں ماورائے عدالت قتل اور گمشدہ افراد کی واپسی کے لیے ایک ‘ٹُرتھ اینڈ ری کنسیلئیشن کمیشن‘ یعنی (حقائق اور مفاہمتی کمیشن) کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔منظور پشتین 12 مئی کو کراچی میں جلسے کی کال بھی دے چکے ہیں۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
Advertisements
Show More

Related Articles

Close
Close