Advertisements
پاکستان

لاہور میں تحریک انصاف کا شو، عمران خان نے گیارہ نکات پیش کر دیے

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

تصویر کے کاپی رائٹ
Getty Images

Image caption

عمران خان اپنے آج کے خطاب کے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ وہ ان کے سیاسی کیریئر کا سب سے اہم خطاب ہوگا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے ‘نیا پاکستان’ بنانے کے حوالے سے گیارہ نکات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ، تعلیم، صحت، ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا اُن کی اہم ترجیحات ہے۔لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف نے مینارِ پاکستان کے اقبال پارک میں جلسہ کیا۔اس جلسے کا مرکزی پیغام ’دو نہیں ایک پاکستان‘ رکھا گیا ہے۔عمران خان نے لاہور کے عوام سے کہا کہ جب بھی میں نے آپ کو دعوت دی آپ نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا۔ ’جب میں نے آپ سے پیسہ مانگا آپ نے دل کھول کے دیا چاہے وہ ہسپتال کے لیے ہو چاہے وہ یونیورسٹی کے لیے ہو۔ آپ نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا۔‘ عمران خان سے قبل تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 72 سال میں پاکستان میں کیا ہوا کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانا ہے تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ انھوں نے مسلم لیگ نون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تین مرتبہ نواز شریف کو وزیراعظم منتخب کیا گیا، تو اس سے کیا تبدیلی آئی؟اس کے علاوہ تحریکِ انصاف کے عدالت کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان میں اگر کوئی انقلاب لا سکتا ہے تو وہ کسان برادری ہے اور نون لیگ نے کسان برادری کو معاشی طور پر قتل کیا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان پاکستانی قوم اور پاسپورٹ کوعزت دلوائیں گے

تصویر کے کاپی رائٹ
Getty Images

Image caption

جلسہ گاہ سے براہِ راست دیکھائے جانے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی ہزار کارکن پہنچ چکے ہیں اور جلسے کا پنڈال سج چکا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے اس جلسے میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تحریکِ انصاف کے کارکنان شریک ہیں۔یہ بھی پڑھیے’اس فتح کے پیچھے اصل قوت چیئرمین عمران خان ہیں!‘ووٹ’بیچنے‘ والے کون کون ہیں؟نئی حلقہ بندیاں: کس کا فائدہ، کس کا نقصان؟پی ٹی آئی کے امیدوار عشرت حسین اور تصدق جیلانی جلسہ گاہ سے براہِ راست دیکھائے جانے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی ہزار کارکن پہنچ چکے ہیں اور جلسے کا پنڈال سج چکا ہے۔ گذشتہ شب پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا جس کے بعد انھوں نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ’جلسے سے ایک رات قبل اس قسم کا جنون کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ انشاء اللہ کل مینار پاکستان “ام الاجتماعات” کا منظر پیش کرے گا۔‘پاکستان تحریکِ انصاف کے ذرائع کے حوالے سے مقامی چینلز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آج کے جلسے کو سپر پلس جلسہ قرار دے رہی ہے اور جلسہ انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شرکا کے بیٹھنے کے لیے گراؤنڈ میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ اس علاوہ میڈیا پر نشر کی جانے والی اطلاعات کے مطابق جلسہ گاہ میں اوپر تلے دو سٹیج تیار کیے گئے ہیں، ایک پر مرکزی قائدین اور دوسرے کو مقررین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس مرتبہ خواتین کے پنڈال کو چاروں طرف سے بند رکھا گيا ہے اور مختلف دور دراز شہروں سے آںے والوں کے لیے کھانے اور رہائش کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے لاہور شہر میں خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور اس حوالے سے دو ہزار سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ متعدد شاہراہوں پر بھی خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
Advertisements

Related Articles

Close