پاکستان

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: فاٹا کی خیبر پختونخوا میں انضمام کی توثیق

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

قومی سلامتی کمیٹیتصویر کے کاپی رائٹ
PM HOUSE

Image caption

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قومی سلامتی کمیٹی کا یہ دوسرا اجلاس ہے

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے انتظامی، عدالتی اور قانونی اصلاحات متعارف کروانے پر اتفاق کیا ہے۔

سنیچر کو اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدرات قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں فاٹا کے انضمام سمیت ملکی سلامتی اور مختلف اُمور پر بات چیت ہوئی۔

مزید جاننے کے لیے پڑھیے

فاٹا اصلاحات، صوبہ خیبر پختونخوا میں انضمام پانچ سال بعد

فاٹا اصلاحات کی کہانی

‘فاٹا اصلاحاتی مسودے میں انضمام کا لفظ نہیں’

’فاٹا کو جلد از جلد خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے‘

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے فاٹا کے انضمام کے حوالے سے پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے پر فاٹا کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ فاٹا کے انضمام کے لیے تمام قانونی، آئینی اورانتظامی طریقہ کار کو پارلیمنٹ میں موجود دیگر سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے طے کیا جائے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فاٹا کو آئندہ دس سال میں اضافی فنڈز دینے کی بھی توثیق کی گئی۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف تقریباً دو سال قبل مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کی تشکیل دی تھی جس نے تمام قبائلی ایجنسیوں کے دورے کر کے ایک رپورٹ تیار کی تھی۔

جس کے بعد پاکستان کی وفاقی کابینہ نے فاٹا اصلاحات کی اصولی منظوری دیتے ہوئے اُسے پانچ برس کے بعد خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ
AFP

Image caption

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فاٹا کو آئندہ دس سال میں اضافی فنڈز دینے کی بھی توثیق کی گئی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قومی سلامتی کمیٹی کا یہ دوسرا اجلاس ہے۔

اجلاس میں سول قیادت اور عسکری حکام نے کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے اصولی موقف پر اپنانے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا بھر میں امن کے لیے اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔

قومی سلامتی کی کمیٹی کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں اصلاحات کی تجاویز پر بریفنگ بھی دی گئی جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کو انتظامی اور مالی طور پراختیارات منتقل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں گلت بلتستان کو پانچ سال کے لیے ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ گلگت بلتستان کو پاکستان کے دیگر علاقوں کے برابر لانے اور ترقی کے لیے مناسب مراعات دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی فوج کی تجویز پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں چودہ مئی کو ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے 2008 میں ممبئی حملوں کے حوالے سے دیے گئے بیان پر گفتگو کی گئی تھی۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
Advertisements
Show More

Related Articles

Close
Close