Advertisements
پاکستان

فاٹا اور پاٹا کے صوبوں میں شامل ہونے سے کیا تبدیل ہو گا؟

Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

فاٹا بلتصویر کے کاپی رائٹ
PM HOUSE

Image caption

فاٹا کو صوبوں میں ضم کرنے کی مخالفت کرنے والوں میں جمعیت العلمائے السلام اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی شامل ہے

پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں یعنی فاٹا کے صوبہ خیبر پختونخوا جبکہ صوبوں کے زیرِ انتظام علاقوں یعنی پاٹا کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں شامل کرنے کے لیے آئینی ترمیم کی منظور ہو جانے کے بعد بھی کئی مرحلے باقی ہیں۔

صوبائی اسمبلی سے منظوری

آئین کے آرٹیکل کے 239 کے تحت صدرِ مملکت صوبوں کی حدود سے متعلق کسی ایسے بل پر اس وقت تک دستخط کر کے اس قانون نہیں بنا سکتے جب تک وہ مسودہ متعلقہ صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور نہ ہو جائے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر قیصر اسد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام پارٹیوں سے رابطے میں ہیں اور یہ بِل آسانی سے صوبائی اسمبلی سے پاس ہو جائے گا۔

ان کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کو فاٹا کے انضمام پر تحفظات ہیں، ‘خیبرپختونخوا اسمبلی اس سے پہلے تین قراردادیں منظور کر چکی ہے اور یہ ہماری حکومت کا دیرینہ مطالبہ تھا، جو اب پورا ہوا ہے، یہ پارلیمان سے پاس ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی سے بھی فوری طور پر پاس کر دیا جائے گا۔ ‘

مزید پڑھیے

فاٹا اصلاحات کے اہم نکات کیا ہیں؟

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی قومی اسمبلی سے منظوری

فاٹا اصلاحات کی کہانی

فاٹا اصلاحات اور حکومت کی قلابازیاں

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں اکثریت حاصل ہے جبکہ دیگر کئی جماعتیں بھی اتحاد میں شامل ہیں۔

وفاق میں حکمران پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی بھی اس انضمام کے حق میں ووٹ دے رہی ہے۔

Image caption

فاٹا اور پاٹا امن و امان کے حوالے سے کئی برس سے کشیدہ صورتحال کا شکار ہوئے اور یہاں کئی فوجی آپریشنز ہو چکے ہیں جن کی وجہ سے لاکھوں مکینوں کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی

انضمام کی منظوری کے بعد:

  • فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد اکتوبر میں بلدیاتی انتخابات منعقد کروائے جائیں گے۔ جس میں فاٹا کے عوام پہلی بار مقامی سطح پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے مطابق انضمام کے ایک سال کے اندر صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے بھی الیکشن ہو گا، ان کے مطابق اس کے لیے اپریل 2019 کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
  • آئندہ پانچ سال تک فاٹا کی قومی اسمبلی میں 12 نشستیں ہوں گی جبکہ آئندہ پانچ سال سینیٹ میں بھی اس علاقے کی آٹھ مختص نشستیں برقرار رہیں گی۔
  • صوبائی حکومت کی عملداری سے صدر اورگورنر کے خصوصی اختیارات ختم ہوجائیں گے۔
  • فاٹا کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت سالانہ تین فیصد رقم ملے گی۔
  • فاٹا کے لیے آئندہ 10 سال کے لیے ہر برس دس ارب یعنی مجموعی طور پر 100 ارب روپے ترقیاتی فنڈ کی مد میں دیےجائیں گے۔
  • فاٹا کو دیے گئے یہ ترقیاتی فنڈز کسی اور علاقے میں استعمال نہیں ہو سکیں گے۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Getty Images

Image caption

کسی سِول کورٹ میں قبائلی علاقہ جات میں ہونے والے کسی عمل کو چیلنج نہیں کیا جا سکے گا

فاٹا ان ٹیرم گورننس ریگولیشن 2018

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد انتظامی امور کے لیے ایک عبوری ریگولیشن نافذ کیا گیا ہے، جسے فاٹا ان ٹیرم گورننس ریگولیشن 2018 کا نام دیا گیا ہے۔ یہ عارضی طور پر فاٹا کے مکمل انضمام تک نافذ العمل رہے گا جبکہ ایف سی آر کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

اس کے مطابق:

  • فاٹا کی تمام ایجنسیوں کو اب قبائلی اضلاع جبکہ موجودہ تحصیلوں اور فرنٹیئر ریجننز کو ذیلی اضلاع کا درجہ حاصل ہو گا۔
  • فاٹا میں شامل ان علاقوں کے پولیٹیکل ایجنٹس اب ڈپٹی کمشنرز ہوں گے۔
  • اسسٹنٹ کمشنز کے پاس مجسٹریٹ کے اختیارات ہوں گے۔
  • کسی سِول کورٹ میں قبائلی علاقہ جات میں ہونے والے کسی عمل کو چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔
  • سپریم کورٹ رجسٹری اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھایا جائے گا۔
  • کسی قسم کی جارحیت یا ریاست کے خلاف کسی سرگرمی میں ملوث کسی بھی شخص یا گروہ کی گرفتاری، حراست میں رکھنے کے حکم سمیت اس پر پاکستان کے بندوبستی علاقے میں آنے پر پابندی لگانے کا اختیار ڈپٹی کمشنر کے پاس ہو گا۔
  • سرحدی دیہات کے دفاع کے لیے شہریوں کے پاس رائفل اور دیگر اسلحہ رکھنے سے متعلق قواعد وضع کرنے کا اختیار گورنر کے پاس ہوگا۔
  • گورنر کے پاس پہلے، تیسرے اور چوتھے شیڈول میں ترمیم کا اختیار بھی ہوگا۔

Image caption

فاٹا کے انضمام میں تاخیر کے باعث وہاں کے مکینوں متعدد بار احتجاج بھی کیا

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
Advertisements
Show More

Related Articles

Close
Close