Advertisements
Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

تصویر کے کاپی رائٹ
AFP

پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے حکومت کو قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نج کاری کرنے سے روک دیا ہے اور اس کے ساتھ عدالت نے حکومت کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ اگر اس ادارے کے حصص کی نجکاری کرنے کی ضرورت ہو تو اس سے پہلے سپریم کورٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔سپریم کورٹ نے یہ حکم جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران دیا۔بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قومی ایئرلائن کے 96 فیصد حصص حکومت کی ملکیت ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ پی آئی اے سنہ2016 سے ایک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے اور اس کو کارپوریٹ کمپنی کی طرح چلایا جارہا ہے جس کا ایک بورڈ ہے جس میں 11 ارکان ہے جس میں سے اکثریت حکومت کے نامزد کردہ افراد کی ہوتی ہے۔اُنھوں نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جائے گی اور اس بارے میں اعتماد میں لیا جا چکا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پی آئی اے کو مالی نقصان پہنچانے کے ذمہ داران نہ صرف ظالم ہیں بلکہ غدار بھی ہیں۔ عدالت نے گذشتہ دس سال کے دوران پی آئی آے میں تعینات مینیجنگ ڈائریکٹرز کا نام ایگزٹ کٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دیا جو کچھ دیر کے بعد واپس لے لیا گیا۔عدالت نے پی آئی اے کے حکام سے گذشتہ دس سال کے دوران ادارے کو ہونے والے مالی نقصان کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ
AFP

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس قومی ادارے کو پہنچنے والے 360 ارب روپے کے خسارے کے ذمہ داران کا بھی تعین کرنا ہوگا۔ اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود ماہر معاشیات فرخ سلیم نے عدالت کو بتایا کہ وہ پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد عدالت کو آگاہ کریں گے۔عدالت کا کہنا تھا کہ اس ادارے کو نقصان پہنچانے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک کمیشن بھی تشکیل دیا جاسکتا ہے۔بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عدالت اس معاملے کو بھی دیکھے گی کہ جن افراد کو اس ادارے میں بطور مشیر تعینات کیا گیا کیا وہ اس کی اہلیت بھی رکھتے تھے یا پھر اُنھیں سیاسی مفاد کی خاطر نوازا گیا۔عدالت نے اس از خود نوٹس اور پی آئی اے میں ہونے والی بھرتیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کی طرف سے مبینہ طور پر پی آئی اے کے منافع بخش روٹس کو ختم کرکے ایک نجی ایئرلائن کو دینے سے متعلق از خود نوٹس لیا تھا۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
Advertisements
0 Comments

Leave a reply

©2018 Cyberian.pk

 
or

Log in with your credentials

or    

Forgot your details?

or

Create Account