Advertisements
Want create site? Find Free WordPress Themes and plugins.

تصویر کے کاپی رائٹ
Social Media

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں حال ہی میں مشکوک حالات میں ہلاک ہونے والی پاکستانی نژاد اطالوی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق انھیں گلا گھونٹ کر مارا گیا۔ ضلع گجرات کے علاقہ کنجاہ کی پولیس نے 26 سالہ ثنا چیمہ کو ’غیرت کے نام پر قتل‘ کرنے کے الزام میں ان کے والد اور بھائی کو حراست میں لے لیا ہے۔ثنا چیمہ کی موت طبعی یا قتل، قبر کشائی کی جائے گیثنا چیمہ کی موت کی گتھی تاحال سلجھ نہ سکیثنا چیمہ کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کی ڈاکٹر نے لاہور کی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی کیمیائی تجزیے کی رپورٹ آنے کے بعد بدھ کے روز جاری کی۔ گجرات سرکل کے ایس ڈی پی او عرفان الحق سلہریا نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس کو موصول ہونے والی رپورٹ میں ڈاکٹر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ثنا چیمہ کو گلا گھونٹ کر مارا گیا۔’ہم اس کو غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور اس الزام میں مقتولہ کے والد اور بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘اطالوی شہری ثنا چیمہ کی موت 18 اپریل کو ہوئی تھی۔ اس کے ایک روز بعد انھیں اٹلی کے لیے واپس جانا تھا۔ تاہم ان کی پر اسرار حالات میں موت پر اٹلی کے ذرائع ابلاغ میں انہیں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کرنے کے حوالے سے خبریں شائع ہونے کے بعد مقامی پولیس نے جانچ پڑتال شروع کی تھی۔پولیس نے شبہ کی بنیاد پر ثنا چیمہ کے والد غلام مصطفٰی، ان کے بھائی اور چچا ہو شاملِ تفتیش کر لیا تھا۔ ا ن کی موت کے تقریباً آٹھ روز بعد پولیس کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے قبر کشائی کی گئی تھی۔ تاہم ڈاکٹروں کے مطابق لاش اس قدر خراب ہو چکی تھی کہ محض پورسٹ مارٹم سے کوئی اندازہ قائم کرنا ممکن نہیں تھا۔

Did you find apk for android? You can find new Free Android Games and apps.
Advertisements
0 Comments

Leave a reply

©2018 Cyberian.pk

 
or

Log in with your credentials

or    

Forgot your details?

or

Create Account